اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر محمود راشد، امداد علی گھمرو اور عبدالہادی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا ہے۔
فیروز خان، محمد اعجاز، عبدالحق، قیصر محمود، فیروز محمود، نثار احمد ہنجرا، سید حسن رضا زیدی اور محمد ثاقب بھی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح طارق محمود، منظور احمد، سید اظہر عباس، اویس احمد خان، محمد شہباز، علی جاوید، غلام مرتضیٰ چانڈیو، ڈاکٹر عمر دین، ڈاکٹر نوید کمال، سید ثقلین رضا اور مظہر علی کو بھی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسحاق، جمیل افضل، ظفر اقبال، ساجد اقبال، محمد سجاد، محمد فیاض، واصف الرحمان، طاہر عباس اور ظفیر الرحمان کو بھی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments