ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق کے لیے فضائی سفر کرنے والے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے قبل ایران اور عراق سیکٹر کی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں، غیر یقینی پروازوں کو اختیار کرنے سے گریز اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
ترجمان نے بالخصوص تہران، مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین کو پروازوں کی پیشگی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفر اور رہائش کے لیے اضافی رقم ہمراہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (زیڈ جی اوز) کو غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار سے گریز کرنے اور تمام زائرین کو سفری ایڈوائزری سے مکمل آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کا سفر محفوظ اور بلاتعطل رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments