جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 31 رنز سے شکست دے دی
گکیبیرا: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 31 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔
آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 99 رنز بنا سکی تھی۔
جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 425 رنز بنائے تھے، یوں اسے آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔
تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 اکتوبر سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments