اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،25ارب منافع
سرمایہ کارمحتاط،266پوائنٹس بڑھ کر100انڈیکس170,765پر بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ سے بھرپورکاروباری سیشن دیکھا گیا تاہم 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 250 سے زائد پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، تاہم صبح کے سیشن کے دوران فروخت کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انڈیکس 170,000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا اور کاروباری سیشن کی کم ترین سطح 169,890.56 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن دوپہر کے قریب بتدریج بحالی دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتامی مرحلے میں خریداری کے رجحان نے انڈیکس کو تیزی سے اوپر پہنچایا، جس کے نتیجے میں یہ کاروباری سیشن کی بلند ترین سطح 171,159.73 پوائنٹس تک پہنچ گیا مگر اختتامی منٹوں میں کچھ منافع کے حصول کے لیے فروخت دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس266.28 پوائنٹس یا 0.16 فیصد اضافے سے 170,765.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری ایران امریکا تنازع پر جاری پیش رفت کے سبب محتاط رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب بڑھ کر 18 ہزار 996 ارب روپے ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments