مرکنٹائل ایکسچینج میں 43.415 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 43.415 ارب روپے کے سودے

132,430لاٹس کا کاروبار ،سونے اور کرنسی معاہدے سرفہرست رہے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 43.415 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی 132,430 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (26.493 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.741 ارب روپے )، خام تیل (2.657 ارب روپے )، چاندی (2.619 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.111 ارب روپے )، تانبہ (1.718 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (981.635 ملین روپے )، پلاٹینم (373.668 ملین روپے )، قدرتی گیس (252.423 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (174.692 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (145.691 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (42.962 ملین روپے )، پیلیڈیم (35.509 ملین روپے ) اور ایلومینیم (5.750 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...