کراچی پورٹ پر 199,029 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

کراچی پورٹ پر 199,029 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی مؤثر اور مستحکم میری ٹائم آپریشنز کے تحت 24 ستمبر صبح 7 بجے سے 25 ستمبر صبح 7 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران 199,029 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔۔۔

 دوسری جانب کارگو ہینڈلنگ میں 147,628 ٹن درآمدی جبکہ 51,401 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ کنٹینرائزڈ کارگو 100,945 ٹن رہا جب کہ مجموعی خشک اور مائع کارگو بالترتیب 134,129 ٹن اور 64,900 ٹن ریکارڈ کیا گیا،اس دوران 19 جہاز برتھ پر موجود رہے ، 7 جہاز روانہ ہوئے جبکہ 7 جہاز آؤٹر پورٹ لمٹس پر موجود تھے۔کراچی پورٹ پر 25 سے 26 ستمبر کے دوران مزید 19 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...