گوشت اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمدات میں22.53فیصد اضافہ
اسلام آباد(آ ئی این پی)گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال میں 22.53 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔۔۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی، اگست 2026 کے دوران 94.147 ملین ڈالر مالیت کا 17,653 میٹرک ٹن گوشت اور اسکی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 76.835 ملین ڈالر مالیت کا 17,177 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments