اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،51ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،51ارب خسارہ

481پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 168155 پر بند کے ایس ای 30،آل شیئرز اورکے ایم آئی انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی برقرار رہنے سے غیریقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتارچڑھاو کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا۔مندی کے سبب 65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 50 ارب روپے سے ڈوب گئے ۔ کاروبار کا پہلا سیشن محدود اتارچڑھاو کے ساتھ مندی کی زد میں رہا جس سے ایک موقع پر 951پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 68ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی ، تاہم دوسرے سیشن میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی کی اطلاعات پر بعض شعبوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ریکوری ہوئی جس سے ایک موقع پر 217پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن غیریقینی ماحول کے باعث سرمایہ کاری کے شعبوں کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے مندی کے اثرات دوبارہ غالب ہوئے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی سے 168155پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 111.06 پوائنٹس کی کمی سے 50151پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 275.83پوائنٹس کی کمی سے 101821.25پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 821.69 پوائنٹس کی کمی سے 240694.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 10فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 49کروڑ 39 لاکھ 57ہزار 145 حصص کے سودے ہوئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...