باغبانپورہ :فیکٹری سے اڑھائی کروڑ مالیت کاسامان چوری

باغبانپورہ :فیکٹری سے اڑھائی کروڑ مالیت کاسامان چوری

چائنہ سکیم میں گھر سے 12لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے دیگر وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار ،4موٹرسائیکلیں لے کر رفوچکر

لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کی حدود میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور فیکٹری سے اڑھائی کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے ،تھانہ باغبانپورہ پولیس نے 2 نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درجکر لیا،مقدمے میں عثمان اور سجاد نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی،جبکہ گجر پورہ کے علاقے میں نقب زن گینگ سرگرم ،چائنہ سکیم میں نقب زن گینگ نے شہری کے گھر سے 12لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات چوری کرلیے ۔ قاسم فجر کی نماز پڑھنے گیا، واپس آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہو ا تھا ،چور گھر سے سونے کی چین ،نقدی اور دیگر سامان لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگایا گیا ۔ادھر صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ لیاقت آباد میں سرفراز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں عبدالشکور سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں نوید سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں لیاقت سے 2لاکھ روپے موبائل فون،ستوکتلہ میں نواز سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ،شیرا کوٹ میں سردار سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلشن اقبال سے اختر، ٹبی سٹی سے کاشف، سول لائنز سے احسن اور ستوکتلہ سے حسیب کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...