فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 میں بڑھ کر 59.5 ہوگیا

فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 میں بڑھ کر 59.5 ہوگیا

مالیاتی خدمات کے استعمال میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس برائے 2025 کے نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ملک میں مالیاتی شمولیت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس 2025 میں بڑھ کر 59.5 ہوگیا جو 2024 میں 58.1 ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انڈیکس میں اضافے کی بنیادی وجہ مالیاتی خدمات کے استعمال میں نمایاں بہتری ہے جبکہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور ان کے معیار میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالیاتی شمولیت میں بہتری نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی 2024-28 کے تحت ڈیجیٹل اقدامات پر کامیاب عملدرآمد کا نتیجہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق راست کے تحت مرچنٹس کو ادائیگیوں کے نظام سے منسلک کرنے ، ڈیجیٹل بینکوں کے آغاز اور نئے اکاؤنٹس کھولنے کی مہمات نے مالیاتی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...