بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کے سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، بیلاروسی اعلیٰ سطح کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
.jpg)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بیلاروس سے تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بیلاروسی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments