رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ

کراچی: (ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث دونوں فریق تاحال قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔

اب معاملہ فیملی کورٹ تک پہنچنے کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کی نجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

تاہم نان نفقے کے دعوے اور ازدواجی تنازع سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت کی کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...