اوکاڑہ: فائرنگ کے واقعے میں 55 سالہ شخص جاں بحق

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں نواحی گاؤں 12 ون اے ایل میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعجاز ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 55 سال ہے، اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...