ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں یورینیم افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بیانات دراصل امریکی مطالبات اور تجاویز ہیں۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف تہران کے مطالبات سے متصادم ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے پر بات چیت شروع کرنے سے پہلے امریکا کو تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جوہری مواد کی افزودگی سے متعلق تفصیلات پر بعد میں بات چیت کی جاسکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...