سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج سے ہوگا
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم آج سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2026
ٹی ٹوئنٹی سیریز صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز اور محمد عمران رندھاوا پر مشتمل ہے۔
خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ معاذ صداقت، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے نوجوان رضا اللّٰہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی شامل ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments