شہر قائد میں پولیس اور شاہین فورس کے مشترکہ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس اور شاہین فورس کے مشترکہ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے قریب فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ایس پی جمشید ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ہلاک ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف تھا، اِسی دوران پولیس اور شاہین فورس سے مقابلہ ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ ہلاک ملزم کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...