انسٹاگرام پر صارفین کے لیے حیران کن ’ریڈ اونلی موڈ‘ کی آزمائش
کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) انسٹاگرام پر حیران کن ’ریڈ اونلی موڈ‘ کی آزمائش، صارف بغیر ڈیجیٹل فٹ پرنٹ براؤز کرسکیں گے۔
میٹا کی زیرِ ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے اور منفرد فیچر ’ریڈ اونلی موڈ‘ کی آزمائش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریڈ اونلی موڈ کے فعال ہونے کی صورت میں صارف انسٹاگرام پر موجود مواد کو براؤز تو کرسکے گا، تاہم لائیک، کمنٹ، میسج، فالو کرنے اور اسٹوریز دیکھنے سمیت متعدد بنیادی فیچرز استعمال نہیں کیے جاسکیں گے۔
یہ موڈ کسی حد تک انکوگنیٹو موڈ سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد صارف کو بغیر کسی نمایاں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کے انسٹاگرام براؤز کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر ممکنہ طور پر انسٹاگرام کی ماہانہ فیس پر مبنی سبسکرپشن سروس انسٹاگرام پلس کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments