وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے

سکھر: (دنیا نیوز) سفید دم عقاب، جسے وائٹ ٹیلڈ سی ایگل بھی کہا جاتا ہے، پاکستان میں انتہائی نایاب پرندہ ہے، سخت موسم کے باعث راستہ بھٹک کر سندھ پہنچ گیا، اس طاقتور شکاری پرندے کو شکاریوں نے پکڑ کر قید کرلیا۔

ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث وائٹ ٹیلڈ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ پہنچا، جہاں اسے شکار کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے اس کی آنکھوں کو سوئی سے سی دیا گیا جبکہ اڑنے سے روکنے کے لیے اس کے پر کاٹ دیئے گئے۔

نومبر 2025 میں ہارون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس قیمتی ترین عقاب کو سکھر سے ریسکیو کیا۔

یہ طاقتور شکاری پرندہ عموماً اسکینڈینیویا سے سائبیریا تک سرد خطوں میں پایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس کی آمد انتہائی نایاب ہے اور پوری بیسویں صدی میں پاکستان میں اس کے صرف 12 سے 15 یا اس سے بھی کم مستند ریکارڈ سامنے آئے۔

پاکستان میں سفید دم عقاب کو ’’نایاب موسم سرما کا مہمان‘‘ کہا جاتا ہے، اسی لیے سندھ میں اس کا ملنا جنگلی حیات کے لیے اہم واقعہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...