سرگودھا میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ قتل کر دیا

سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

عینی  شاہدین کے مطابق دلخراش واقعہ سرگودھا کے قصبہ واڈھی اڈا کے قریب پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر کے دروازے پر دستک دی، باپ کے دروازہ کھولنے پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی  تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...