ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہیں، مذاکرات کا مقصد قابلِ عمل حل تک پہنچنا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مذاکرات میں تمام فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدِ نظر رکھنا ہوگا۔

قطر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے قطری عہدیدار نے کہا ہے کہ مکہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے علاقائی تعاون کو مضبوط بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...