فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس سے متعلق مبینہ دہشت گردی کی سازش کی تحقیقات کے دوران لندن سے ایک 22 سالہ برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو دہشت گرد کارروائیوں کی تیاری کے شبہ میں ویسٹ منسٹر سے حراست میں لیا گیا ہے اور وہ زیرِ حراست ہے۔

اس سے قبل گرفتار کئے گئے چھ افراد، جن میں ایک برطانوی ایرانی دوہری شہریت رکھنے والا شخص بھی شامل ہے، ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مبینہ سازش میں فیئر فورڈ ایئربیس پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ تھا جس کے باعث امریکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے اڈے سے واپس امریکا منتقل کر دیئے۔

ایران نے مبینہ سازش میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...