روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
ماسکو: (دنیا نیوز) روس ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور رقم منتقلی کے لئے تیار ہے تاہم ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ یہ رقم کس مقصد کے لئے استعمال کی جائے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے وسیع پیمانے پر پابندیوں کا سامنا ہے جن میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو ہدف بنانے والی پابندیاں بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments