امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے انہیں قطر میں قائم اہم امریکی فوجی اڈے العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔
امریکی سینیٹر کرس مرفی کے مطابق یہ اقدام ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات، حکمت عملی اور جانی نقصانات سے متعلق معلومات کانگریس اور امریکی عوام سے چھپانے کی حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔
مرفی نے کہا کہ انہیں خطے کے دورے کے دوران جنگ پر بریفنگ بھی فراہم نہیں کی گئی تاہم انہوں نے قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد سمیت خلیجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
پنٹاگون نے مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر کے دفتر کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں اڈے تک رسائی کے لیے محکمہ دفاع کی حمایت حاصل نہیں ہوگی اور یہ فیصلہ دفاعی سفری پابندیوں سے متعلق ہدایات کے مطابق ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments