سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری کر دیے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے، پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 میں بڑھ کر 59.5 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 2024 میں یہ انڈیکس 58.1 کی سطح پر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی شمولیت کے انڈیکس میں اضافہ ملک میں مالیاتی خدمات کی بہتری کے باعث ہوا، ڈیجیٹل بینکوں کے آغاز اور ’راست‘ (Raast) نظام نے بھی مالیاتی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جدید اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی دستیابی سے شہریوں کی مالیاتی نظام تک رسائی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس میں بہتری سامنے آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments