والنٹری پنشن اسکیم کے تحت پیسو ایکویٹی سب فنڈ متعارف

 والنٹری پنشن اسکیم کے تحت پیسو ایکویٹی سب فنڈ متعارف

پنشن فنڈ منیجرز یکم جنوری 2027 سے پیش کریں گے ،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے والنٹری پینشن اسکیم کے تحت پیسو ایکویٹی سب فنڈ متعارف کروا دیا ہے جسے پنشن فنڈ منیجرز یکم جنوری 2027 سے پیش کریں گے ،اسکا مقصد پنشن بچت کنندگان کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ایک سادہ اور کم لاگت آپشن فراہم کرنا ہے ۔یہ فنڈ موجودہ ایکویٹی، ڈیٹ اور منی مارکیٹ سب فنڈز کے ساتھ لازمی طور پر پیش کیا جائے گا جس سے بچت کنندگان کو ایکٹو اور پیسو ایکویٹی فنڈز کے درمیان چوائس ملے گی۔

فنڈ منیجر اس فنڈ کا انتظام براہ راست مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرکے یا پی ایس ایکس میں لسٹڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کے ذریعے سنبھال سکتے ہیں۔ای ٹی ایف پر مبنی آپشن کی سالانہ مینجمنٹ فیس زیادہ سے زیادہ 0.75 فیصد ہوگی۔دوہری فیس سے بچنے کیلئے اپنی ہی اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنی کے ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری پر کوئی اضافی مینجمنٹ فیس لاگو نہیں ہوگی۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پیسو ایکویٹی سب فنڈز کا اجراء پنشن بچت کنندگان کو اپنے ریٹائرمنٹ اثاثوں کے بہتر انتظام کی سہولت دیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...