یورپی سفیر کا فیڈریشن کا دورہ، تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

یورپی سفیر کا فیڈریشن کا دورہ، تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان ٹیکسٹائل سے ہٹ کر دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھائے ، رائمنڈاس کاروبلس

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں تجارتی مواقع کو وسعت دینے ، صنعتی روابط کو مضبوط بنانے اور جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس کے آئندہ مرحلے کیلئیت نجی شعبے کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔عاطف اکرام نے کہا کہ ملاقات میں سفارتی نمائندوں اورایف پی سی سی آئی کے ممبران نے شرکت کی۔یورپی یونین کے سفیر Raimundas Karoblisنے پالیسی اقدامات اور تجارتی سرگرمیوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں ایف پی سی سی آئی کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو روایتی ٹیکسٹائل مصنوعات سے آگے بڑھ کر انجینئرنگ کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات، آئی ٹی سروسز، چمڑے کی مصنوعات اور غذائی اشیا سمیت دیگر شعبوں میں موجود نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...