اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا سرمایہ کاروں کو متنوع سرمایہ کاری اپنانے کا مشورہ
لاہور (بزنس ڈیسک) لاہور میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے مارکیٹ آؤٹ لک کے حوالے سے ایک سیشن منعقد کیا جس میں بینک کے صاحبِ ثروت کلائنٹس اور سرمایہ کاریسے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔ سیشن میں بدلتے عالمی اور ملکی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کیلئے اُن کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیشن میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے استحکام کی جانب پیش رفت کے ساتھ عالمی منڈیوں پر اثرانداز ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ بھی لیا گیا، جن میں جغرافیائی اورسیاسی غیریقینی صورتحال، توانائی کی قیمتیں اور امریکی شرحِ سود شامل تھیں۔ اس موقع پر اس موضوع پر بھی گفتگو کی گئی کہ سرمایہ کار اثاثوں کی تقسیم میں منظم، سرمایہ کاری میں تنوع اور دولت میں طویل مدتی اضافے کی حکمتِ عملی میں اپنا کر بدلتے ہوئے مارکیٹ حالات سے کس طرح نمٹ سکتے ہیں۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ کی ہیڈسعدیہ ریاض نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں تبدیلیوں اور عالمی منڈیوں کی پیچیدگیوں کے پیشِ نظر، سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مارکیٹ میں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ سے آگے دیکھیں اور متنوع سرمایہ کاری پر مشتمل ایسے پورٹ فولیوز تشکیل دیں۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ہمارا کردار اپنے عالمی نقطئہ نظر، مقامی مہارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی صلاحیتوں کو یکجا کرکے کلائنٹس کو ایسے باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا ہے جو اُن کے اہداف، سرمایہ کاری کی مدت اور خطرہ مول لینے کی استعداد سے مطابقت رکھتے ہوں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر برائے افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ منپریت گِل نے سرمایہ کاری کے لیے عالمی ماحول کے بارے میں اپنا نقطئہ نظر پیش کیا۔ پینل میں یو بی ایل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف علی قریشی، جے ایس انویسٹمنٹس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عِفّت منکانی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ کی ہیڈسعدیہ ریاض شامل تھیں۔ سیشن کی نظامت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں انویسٹمنٹ ایڈوائزری کے سربراہ مرتضیٰ حسن نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments