میزان بینک،یونیڈو آئی ٹی پی او بحرین اور آئی سی ای آئی کااشتراک

میزان بینک،یونیڈو آئی ٹی پی او بحرین اور آئی سی ای آئی کااشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک نے پاکستان میں اسٹارٹ اپس، خواتین و نوجوان کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے (یونیڈو) کے انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن آفس بحرین (UNIDO-ITPO Bahrain) اور انٹرنیشنل سینٹر فار انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن (ICEI) کے ساتھ تعاون کی 2الگ الگ دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

اس اشتراک کے تحت میزان بینک ایک خصوصی فوکس گروپ قائم کرے گا، جو انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کے طریقئہ کار کے تحت غیر مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ طریقئہ کار UNIDO-ITPO بحرین کا تیار کردہ پروگرام ہے ، جس کا مقصد کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے حصول کے لیے تیار کرنا ہے ۔ان دستاویزات پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی، UNIDO-ITPO بحرین کے سربراہ ڈاکٹر ہاشم حسین اور اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI) اور ICEI کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے دستخط کیے ۔ڈاکٹر سید عامر علی نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ، اسٹارٹ اپس اور خواتین و نوجوان کاروباری افراد پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، ان کاروباروں کی پائیدار ترقی کے لیے صرف مالی وسائل تک رسائی کافی نہیں، بلکہ انہیں مؤثر رہنمائی، ضروری مہارتوں اور کاروباری روابط کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...