پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 4فیصد کمی ریکارڈ
پہلی سہ ماہی میں 4.28ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں
اسلام آباد(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.45 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔ستمبر 2026 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 1.23 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو اگست کے 1.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 32 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 1.55 ملین ٹن کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات 2.90 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.52 ملین ٹن کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments