نیسلے پاکستان کی 2026کی تیسری سہ ماہی میں مضبوط مالی کارکردگی برقرار
لاہور(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے 30ستمبر2026کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کیلئے مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کمپنی کی خالص فروخت 160بلین روپے رہی جو 6.3 فیصد اضافہ ظاہرکرتی ہے۔
ٹاپ لائن منصوعات میں بہتری، اخراجات کے منظم انتظام اور ویلیو چین کی بہتری کیلئے مسلسل اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کی مدت کے مقابلے میں مجموعی منافع میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم آپریٹنگ منافع کی سطح پر یہ اضافہ 5.9 فیصد رہا۔ محصولات کی بلند شرح کے باوجود بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.1 فیصد کی بہتری ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments