پاکستان، آذربائیجان میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

پاکستان، آذربائیجان میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں ، سفیرعرفان داؤدوف

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر عرفان داؤدوف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اسلام آباد چیمبرکے دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کے درمیان منظم روابط، کاروبار سے کاروبار ملاقاتوں اور نجی شعبہ کے مابین تعاون کو فروغ دے کر زراعت، سیاحت، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

سفیر نے بتایا کہ آذربائیجان میں تقریبا 4 ہزار کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے لاجسٹکس، ٹیلی کمیونیکیشن، تیل و گیس کی تلاش، تعمیرات اور دیگر شعبوں کو باہمی تعاون کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آذربائیجان کا سفارت خانہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط بڑھانے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...