پہلی افریقہ ڈپلومیٹک کانفرنس اہم سنگِ میل ،رفیق میمن
کانفرنس سفارتی تعلقات کو مؤثر تجارتی شراکت داریوں میں تبدیل کریگی
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان ساڈک چیمبر ٹریڈ فیڈریشن پاکستان چیپٹر کے چیئرمین رفیق میمن نے کہا ہے کہ پہلی افریقہ ڈپلومیٹک اینڈ اکنامک کانفرنس 2026ء پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ اقدام سفارتی تعلقات کو مؤثر تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داریوں میں تبدیل کرنے ، اقتصادی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میںپی ایس سی ٹی ایفپاکستان چیپٹر کے زیرِ اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔اس موقع پر پی ایس سی ٹی ایف پاکستان چیپٹر کے سرپرستِ اعلیٰ دیوان یوسف فاروقی نے مندوبین اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان اور افریقہ کے تعلقات مضبوط بنانے ، ٹیکنالوجی اور پائیدار نقل و حرکت کے شعبوں میں تزویراتی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments