اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شدید مندی کارجحان غالب رہا
مشرق وسطیٰ صورتحال، بڑھتی تیل قیمتوں کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے انڈیکس میں 2.4فیصد کمی ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو465ارب کا نقصان
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شدید مندی کا رجحان غالب رہا، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 4 ہزار 45 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 62 ہزار 375 پوائنٹس پر بند ہوا، ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 698 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 292 پوائنٹس رہی۔ ہفتے بھر مارکیٹ میں 96 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 96 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے دوسری جانب شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 465 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت بھی 465 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 14 ارب روپے رہ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments