بلوچستان کے 25ہزار نوجوانوں کو روزگار و فنی تربیت دینے کا منصوبہ

بلوچستان کے 25ہزار نوجوانوں کو روزگار و فنی تربیت دینے کا منصوبہ

تاجربرادری بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تعاون کرے ، رانا مشہور

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کراچی کی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان میں بے روزگاری، غربت اور بدامنی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ شراکت داری کرے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی بلوچستان کے 12 اضلاع میں شناخت کیے گئے 25 ہزار نوجوانوںکیلئے شروع کیے جانے والے پائلٹ منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً  7 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد دی جائے گی جبکہ باقی نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔کراچی چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے اور عالمی سطح پر ابھرنے والے نئے مواقع ملک کی معاشی اور تزویراتی حیثیت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ ملکی ترقی کے ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پسماندہ  علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...