تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
تہران: (دنیا نیوز) ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مذاکرات جاری رکھنے، مشترکہ کوششیں بڑھانے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق چار ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقائی سلامتی کے طریقہ کار پر مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ خطے میں سلامتی کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے کی سلامتی، امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے اثرات اور فلسطین و لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments