میر رضا علی خان کیس، جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کا افسر شامل

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا افسر شامل کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں این سی سی آئی اے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

این سی سی آئی اے جے آئی ٹی کو ڈیجیٹل شواہد اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، جبکہ موبائل فون، سوشل میڈیا اور کرپٹو کرنسی کے ریکارڈ کی جانچ بھی کی جائے گی۔

میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات میں این سی سی آئی اے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...