کوئٹہ میں موصول ہونے والے ہائی بلز کی وضاحت
کراچی(بزنس ڈیسک)موسمِ سرما کے آغاز اور گیس کے زیادہ استعمال کے ساتھ ساتھ، اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کی وجہ سے بلوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
تاہم کچھ صارفین بڑے بلوں سے بچنے کے لیے میٹرز کو ٹیمپر کرتے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر بل کرتی ہے ۔ ٹمپرڈ میٹرز کی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔ تاہم جو صارفین کمپنی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے ، وہ اپنی موجودگی میں میٹرز کی تبدیلی اور لیبارٹری میں جانچ کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ میٹر ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں اضافی چارجز کی وصولی ثابت نہ ہونے پر انہیں واپس لے لیا جاتا ہے ۔کمپنی شدید مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس مسئلے سے متعلق صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کے لیے بلوچستان کے علاقائی دفتر میں کوئٹہ ریجنل مینیجر کی براہ راست نگرانی میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments