پاکستانی قونصل جنرل کا کینٹن فیئر میں پاکستانی پویلین کا دورہ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی قونصل جنرل نے کینٹن فیئر میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ نے پاکستانی برآمد کنندگان سے ملاقات کی۔
140ویں کینٹن فیئر میں 38پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔ 18پاکستانی کمپنیاں ٹی ڈی اے پی کی معاونت سے شریک ہوئیں۔ پاکستانی مصنوعات کی عالمی خریداروں میں پذیرائی کی گئی اور پاکستانی نمائش کنندگان کو حوصلہ افزا کاروباری ردعمل ملا۔پاکستانی کمپنیوں کو برآمدی آرڈرز کے حصول کی امیدظاہر کی گئی ہے ۔ پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے حکومتی معاونت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ۔ عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے پر توجہ ہے ۔کینٹن فیئر پاکستانی کاروبار کیلئے اہم عالمی پلیٹ فارم ہے ۔ پاکستان کی برآمدات میں تنوع کے وسیع امکانات ہیں اورپاکستانی کمپنیوں کی متنوع مصنوعات کی عالمی نمائش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments