فیصل بینک میڈیم سائز بینکوں میں بہترین بینک آف دی ایئر قرار
سی ایف اے سوسائٹی کے 23ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں اعزاز حاصل کیا اعزاز ہمارے ملازمین کی محنت اورلگن کی عکاسی کرتا ہے ،صدر یوسف حسین
کراچی(سٹی ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے 23ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز 2026 میں میڈیم سائز بینکوں کی کیٹیگری میں بہترین بینک آف دی ایئر 2025 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یہ ایوارڈ اسلامی بینکاری کے شعبے میں بینک کی شاندار کارکردگی، جدت طرازی، اعلیٰ معیار اور صارفین کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے مسلسل ترقی کے عزم کا اعتراف ہے ۔فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے لیے باعث فخر ہے اور اس اعتماد کا اعتراف ہے جو ہمارے صارفین ہم پر کرتے ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے ملازمین کی محنت اور لگن کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ ہم یہ کامیابی اپنے معزز صارفین اور اپنی ٹیموں کے نام کرتے ہیں جن کا جذبہ ہمیں مسلسل آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments