امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری ملنے پر کارروائی کا امکان ہے، خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات ہزاروں اہلکار اور خطے میں موجود 12 سے زائد جنگی بحری جہاز ممکنہ حملوں میں حصہ لیں گے۔
ایران کے توانائی، جوہری، میزائل اور ڈرون انفرا سٹرکچر کو ممکنہ اہداف میں شامل کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments