ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ

نیویارک: (دنیا نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ کر دیا۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا عوام نے جنگ اور نسل کشی پر ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنیوالے سیاست دانوں کو مسترد کر دیا، ڈیموکریٹ پارٹی کیلئے اب وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی پالیسیوں نے ڈیموکریٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، صرف اقتدار حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ اسے عوام کے فائدے کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام مہنگائی، بڑھتے کرایوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات سے پریشان ہیں۔

میئر نیویارک کا مزید کہنا ہے کہ جے ڈی وینس کی جانب سے مزید 2 سال انتظار کرنے کا مطالبہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...