اکتوبر کے دوران5003نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

 اکتوبر کے دوران5003نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

99.9فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی گئی،آئی ٹی شعبہ سرفہرست

کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 3 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہوگئی ہے ۔ ایس ای سی پی کے مطابق اکتوبر میں رجسٹر ہونے والی 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی گئی، نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں55.4 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 41.6 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔ صوبائی و علاقائی سطح پر پنجاب میں 2 ہزار 663، اسلام آباد میں 934، سندھ میں 751، خیبر پختونخوا میں 382، گلگت بلتستان میں 162 اور بلوچستان میں 111 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

شعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ 991 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ ٹریڈنگ کے شعبے میں 767، سروسز میں 594،کنسٹرکشن میں 295، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 219، سیاحت میں 213 اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 170 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ 173 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بطور ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی جبکہ کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرزمیں خواتین کی شراکت 13فیصدرہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...