مرکنٹائل ایکسچینج میں58.260ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 58.260 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 188,841 لاٹس کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ کاروبار سونے (28.194 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیسڈیک 100 (11.284 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (5.210 ارب روپے )، خام تیل (4.215 ارب روپے )، چاندی (2.826 ارب روپے )، تانبہ (2.287 ارب روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments