اے سی سٹی کاایکشن،ہوٹلز ،دکان مالکان کوجرمانے ،وارننگ
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے اشیائے ضروریہ اور ایل پی جی گیس کی اوورچارجنگ اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 7ہوٹلز ودکانوں کے مالکان کو 50ہزار روپے جرمانہ اور متعدد کو وارننگ جاری کی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انہوں نے سٹی ایریاز میں50سے زائد انسپکشنزکرکے جنرل بس سٹینڈمیں اچھو ہوٹل کو5ہزار روپے، الرزاق ہوٹل کو 5ہزار روپے ،عمر ہوٹل کو 7ہزار روپے، مدینہ گیس کو 7ہزار روپے ودیگر علاقوں میں جھولے لعل گیس کو 6ہزار روپے ، گولڑہ ملک شاپ کو 5ہزار روپے ،چراغ ہوٹل کو 7ہزار روپے اور بابا فرید ہوٹل کو 8ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دوران چیکنگ چنیوٹ بازار میں پاکستان ہوٹل، میاں ہوٹل، جھنگ بازار میں پہلوان دھابا، طارق مٹن، غوثیہ کریانہ اور ستارہ کریانہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا پرائس چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنیوالے جرمانوں وسزا سے نہیں بچ سکیں گے لہٰذا اوورچارجنگ سے گریز کریں۔