بیت المال کمیٹیاں تحلیل ہونے سے ضرورت مند خوار

بیت المال کمیٹیاں تحلیل ہونے سے ضرورت مند خوار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں بیت المال کمیٹیاں تحلیل کیے جانے کے بعد ضرورت مند افراد بے یاور مددگار ہو گئے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے ضرورت مندوں کی جانب سے موصول درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے ضرورت مند افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے بیت المال کے فنڈز سے امداد کے لیے 4 کیٹیگریز میں درخواستیں لی جاتیں ہیں جس میں مالی امداد،معذور افراد ،مستحق طالب علموں کے وظیفہ جات اور غریب بچیوں کے جہیز فنڈ کی درخواستیں شامل ہیں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد مستحق افراد سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے دفاتر میں حصول امداد کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہیں جن کی درخواستوں کو سکروٹنی کے بعد پراسس کرکے امدادی رقم دی جاتی ہے ہر ضلع میں امداد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے اور فنڈز کی رقم بینک اف پنجاب سے نجی بینک کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی اور اومنی کے ذریعے یہ رقم مستحق افراد تک پہنچائی جانی تھی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع میں بیت المال کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں اور مستحق افراد تک رقم منتقل ہونے کا پراسس مکمل طور پر رک گیا پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹیاں ختم کیے جانا کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ لیٹر کے پیش نظر کیا گیا جبکہ سابقہ امین بیت المال پنجاب میاں احسن بھٹی کے مطابق مستحق افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں