ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالے 2میڈیکل سٹورز کو جرمانہ کا حکم

 ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالے 2میڈیکل سٹورز کو جرمانہ کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے دو میڈیکل سٹورز کو جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔۔۔

چیئرپرسن ڈرگ کورٹ سیدہ بشرہ نقوی کیجانب سے بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے دو مجرموں کو 35 اور 25 ہزار جرمانے کی سزا سنائی،ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر عدالت کی جانب سے آخری وارننگ دی گئی۔ میڈیکل سٹور مالکان نے معافی نامے عدالت میں جمع کروا دیئے ۔ عدالت نے مجرموں کو ڈرگ کورٹ آرڈیننس 23/27 کے تحت سزا سنائی،ڈرگ انسپکٹروں کی طرف سے مارے جانیوالے چھا پوں کے دوران میڈیکل سٹور مالکان کے قبضہ سے ممنوعہ ادویات برآمد کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں