ڈی سی عبداﷲ خرم کی زیرصدارت ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ڈی سی عبداﷲ خرم کی زیرصدارت  ترقیاتی کاموں کاجائزہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت شہر کی تزئین و آرائش، بیوٹی فکیشن پلان، سیوریج میگا منصوبہ، ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی۔۔

، مسنگ لنکس،سیوریج پائپ لائنزکی تیاری اوردیگر تمام پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار سے کام جاری رکھا جائے کام میں کوالٹی میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ، کنسلٹنٹس باقاعدگی سے کام کو چیک کریں۔ انہوں نے چوک چوراہوں کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں