جھنگ ضلعی انتظامیہ کا الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس

جھنگ ضلعی انتظامیہ کا الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے بارے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے تمام سیاسی امیدواروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ریٹرنننگ آفیسر/ڈی سی عبداﷲ خرم نیازی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرزاق نے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قاسم شکیل نے کوڈ آف کنڈکٹ بارے امیدواروں کو آگاہی دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ضلع میں 3 قومی اور 7 صوبائی حلقوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کروانا ہماری زمہ داری ہے ۔تمام امیدوار ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں