نابینا ملازمین آج مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے

نابینا ملازمین آج مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نابینا ملازمین نے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سے احتجاج کی کال دے دی ملازمین آج ڈی سی دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔۔۔

مختلف محکموں میں تعینات نابینا ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں مستقل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کررہی جس کے لیے ایک بار پھر سے احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگئے ہیں تفصیلات ۔فیصل آباد میں ڈی سی دفتر سوشل ویلفیئر اور محکمہ ہائی ویز سمیت مختلف محکموں میں تعینات نابینا ملازمین نے پھر سے احتجاج کا اعلان کردیا ۔نابینا ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے بارہا وعدوں کے باوجود ہمیں مستقل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا ہر بار جھوٹے وعدے کرلیے جاتے ہیں اس سے قبل احتجاج کرنے پر ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا پولیس نے تشدد کرکے احتجاج ختم کروایا لیکن ہمارے مطالباے پورے نہیں کیے اب ایک بار پھر احتجاج کے لیے تیار ہیں ہر ضلع میں ڈی سی دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور اگر اب بھی حکومت نے مستقلی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں