پی ایچ اے سے فارغ ملازمین کو ادائیگیاں نہ کی جاسکیں

 پی ایچ اے سے فارغ ملازمین کو ادائیگیاں نہ کی جاسکیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے نوکری سے نکالے گئے 720 ڈیلی ویجر ملازمین کو ادائیگیاں نہ کی جاسکیں ملازمین نوکری سے فارغ ہونے کے باجود مارچ اور اپریل کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے مالی مسائل کی وجہ سے 720 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا تھا ملازمین میں مالی اور بیلداروں سمیت درجہ چہارم کے دیگر ملازمین بھی شامل ہیں پی ایچ اے نے ایک جانب تو ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا تو دوسری جانب ملازمین کی ادائیگیاں بھی نہیں کیں نوکریوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو دوماہ کی تنخواہیں ابھی تک نہیں مل سکیں ملازمین کا کہنا ہے کہ سروس رولز کے مطابق تین ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کی بجائے پی ایچ اے کی جانب سے ان کی اپنی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی تنخواہیں نہ ملنے سے گھر کا چولہا جلانا بھی ناممکن ہوچکا ہے ۔ ملازمین نے مطالبہ کیاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معاملے کانوٹس لیکر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے پہلے بنیادی مسائل پر توجہ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں